قصورڈسٹرکٹ کونسل الیکشن۔اسلحہ کی نمائش‘ہوائی فائرنگ‘ آتش بازی سمیت لائوڈسپیکر پرضلع بھر میں پابندی عا ئد

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:09

قصورڈسٹرکٹ کونسل الیکشن۔اسلحہ کی نمائش‘ہوائی فائرنگ‘ آتش بازی سمیت ..
قصور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) حالیہ مخصوص نشستوں پر ہونیوالے ڈسٹرکٹ کونسل قصورکے الیکشن کے موقع پر اسلحہ کی نمائش‘ہوائی فائرنگ‘ آتش بازی اور لائوڈسپیکر پرضلع بھر میں مکمل پابندی ہوگی‘ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ڈی پی او قصور سیدعلی ناصررضوی نے ٹی ایم اے ہال قصورمیں مخصوص نشست ہائے ڈسٹرکٹ کونسل قصور الیکشن2016ء کے امیدواران کی ساتھ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی سی او قصور عمارہ خان‘ ڈی او سی عبدالسلام عارف‘ الیکشن کمشنرقصورمحمدخالد‘ انچارج سیکورٹی محمد فیاض طاہر و دیگر افسران بھی موجودتھے، ڈی پی اوقصورنے مزیدکہا کہ حالیہ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواران الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرینگے، خلا ف ورزی پر پولیس بلاامتیاز کارروائی کریگی، انہوں نے مزیدکہا کہ الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :