سابق امریکی سفارت کار کے روس کے سفر پر پابندی

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:57

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) روس میں امریکہ کے سابق سفارت کار مائیکل میکفال نے کہا ہے کہ ماسکو نے اٴْن کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔مائیکل میکفال 2012 سے 2014 تک روس میں امریکہ کے سفیر رہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر اٴْنھوں نے لکھا کہ صدر براک اوباما سے قریبی روابط کے سبب روس نے اٴْن کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی۔

۔

(جاری ہے)

اٴْنھوں نے کہا کہ کرائمیا کے 2014 میں روس سے الحاق کے بعد بعض سینیئر روسی عہدیداروں پر امریکہ کے ویزے کے حصول پر پابندی کے جواب یہ اقدام اٹھایا گیا۔مائیکل میکفال کا کہنا تھا کہ اٴْنھیں اس پابندی کا تب علم ہوا جب اٴْنھوں نے دسمبر میں روس جانے کے لیے ویزے کی درخواست دی۔ اٴْن کا کہنا تھا کہ وہ صدارتی انتخابات میں ہلیری کلنٹن کی کامیابی کی صورت میں وہاں کام کے سلسلے میں جانا چاہتے تھے۔میکفال جو اس وقت سٹیفورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، اٴْنھوں نے ’فیس بک‘ کے اپنے صفحے پر لکھا کہ وہ اٴْمید کرتے ہیں کہ اٴْن پر روس کے سفر کے لیے یہ پابندی ہمیشہ نہیں رہے گی۔

متعلقہ عنوان :