زندگی کی ابتدا جنوبی افریقہ سے ہوئی،سائنسدانوں کادعویٰ

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:57

زندگی کی ابتدا جنوبی افریقہ سے ہوئی،سائنسدانوں کادعویٰ
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ زمین کی پیدائش تقریباً ساڑھے چار ارب سال پہلے ہوئی تھی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آغاز میں یہ انتہائی گرم گیسوں کا ایک گولہ تھا جنہوں نے رفتہ رفتہ ٹھنڈا ہونے کے بعد ٹھوس اور مائع کی شکل اختیار کی اور پھر چٹانیں، پہاڑ، میدان اور پانی وجود میں آیا اور لگ بھگ ایک ارب سا ل کے بعد سورج کے گرد گردش کرتے ہوئے اس سیارے کی فضا اس قابل ہوئی کہ وہاں زندگی جنم لے سکے اور پنپ سکے۔

(جاری ہے)

تحقیق اور تجربات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ جنوبی افریقہ میں واقع پہاڑی سلسلہ’ باربرٹن ‘ ہی وہ مقام ہے جہاں اس کرہ ارض پر زندگی کا پہلا جنم ہوا تھا۔اس پہاڑی سلسلے کو’ باربرٹن گرین سٹون بیلٹ ‘بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پہاڑی چٹانیں 120 کلومیٹر طویل اور 60 کلومیٹر چوڑے علاقے میں پھیلی ہوئی ہیں۔ سطح سمندر سے ان کی اونچائی تقربیاً 6 ہزار فٹ ہے۔ یہاں سالانہ 24 سے 45 انچ بارش ہوتی ہے۔ یہ علاقہ زیادہ تر سرسبز ہے اور اسے ایک صحت افزا اور تفریحی مقام کی حیثیت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :