"پل والی لڑکیاں" نامی شاہ پارے کو پرسوں نیلامی میں فروخت کیا جائے گا

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:45

نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) نفسیاتی اور جذباتی موضوعات پر تصاویر بنانے کی وجہ سے شہرت کے حامل ناروے کے مصّور ایڈورڈ منچ کے "پٴْل والی لڑکیاں" نامی شاہ پارے (پیرکو) امریکہ کے شہر نیو یارک میں کھلی نیلامی میں فروخت کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ساوتھ بے کے نیلامی گھر نے ذرائع ابلاغ کو، نیلامی سے قبل ایڈورڈ منچ کے "پٴْل والی لڑکیاں " نامی شہ پارے سے متعارف کروایا۔

نیلامی گھر کے منچ کے 1902 کے اس شہ پارے سے متعلق اس سے قبل کے بیان میں تصویر کے 50 ملین ڈالر میں فروخت ہونے کی توقع ظاہر کی گئی تھی جبکہ یہ شہ پارہ سال 2008 میں 30 ملین 8 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔سال 2012 میں فروخت ہونے والے مشہور ترین فن پاروں میں سے ایک منچ کا "چیخ " نامی شہ پارہ ہے جو 119.9 ملین میں فروخت ہوا تھا۔