یوکرا ئن نے موسم سرما کے لیے قدرتی گیس کا ذخیرہ مطلوبہ سطح پر نہیں کیا، روس

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:45

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) روسی وزیر توانائی الیگزنڈر نواک نے کہاہے کہ موسم سرما میں بذریعہ یوکرائن یورپ اور ترکی کو قدرتی گیس کی ترسیل کے حوالے سے خطرات پائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

نوواک نے یوکرائن کے سردیوں سے قبل مطلوبہ سطح پر ذخیرہ اندوزی نہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت درجہ حرارت معمول کی سطح سے کم ہے اس بنا پر ترسیل کردہ گیس کے حوالے سے بعض خطرات موجود ہیں۔

نوواک نے کچھ مدت قبل اس بات کا دفاع کیا تھا کہ یوکرائن کو موسم سرما میں مشکلات کا سامنا نہ کرنے کے لیے دو ارب مکعب میٹر قدرتی گیس کا اضافی ذخیرہ کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ یورپی قدرتی گیس کی مانگ کا 15 فیصد جبکہ ترکی اپنی ضرورت کی 30 فیصد گیس کو یوکرائن کے راستے پائپ لائنوں کے ذریعے حاصل کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :