پشاور ،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 3افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:40

پشاور ،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 3افراد جاں بحق، ایک شدید ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) پشاور کے علاقے متھرا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہفتہ کو پشاور کے علاقے متھرا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق باپ بیٹا رکشہ پر عدالت پیشی کیلئے جا رہے تھے۔ جاں بحق افراد میں رکشہ ڈرائیور بھی شامل تھا ۔ لاشوں اور زخمی کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا ۔ …(رانا)