روس، پارلیمنٹ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے چین کے ساتھ باہمی تعاون کے سمجھوتے کی منظوری دے دی

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:21

روس، پارلیمنٹ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے چین کے ساتھ ..
ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) روس کی پارلیمنٹ ڈوما نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی سے مقابلے کے لئے، بیجنگ اور ماسکو کے درمیان باہمی تعاون کے سمجھوتے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں بیجنگ اور ماسکو کے درمیان باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کا مقصد ، دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام اور ان حملوں کو بند کرنے کی غرض سے مشترکہ اقدامات عمل میں لانا ہے۔

اس سمجھوتے کی بنیاد پر روس اور چین کے حکام، دہشت گردی اور انتہاپسندی سے مقابلے کے سلسلے میں منظم اجلاسوں کے انعقاد اور باہمی صلاح و مشورے کے ذریعے چین اور روس کے سرحدی علاقوں میں جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کریں گے۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے 28 ستمبر کو یہ سمجھوتہ ، ڈوما میں منظوری کی غرض سے پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :