شینگن زون، قومی سرحدوں کی نگرانی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:15

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) یورپی یونین نے عارضی طور پر شینگن زون کی اندرونی سرحدوں پر نگرانی بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی حکام نے بتایا کہ مہاجرین کے بحران پر قابو پانے کے لیے یورپ کے ویزا فری زون کی سرحدوں کی مزید تین ماہ کے لیے نگرانی کی جائے گی۔ اب جرمنی،آسٹریا، ڈنمارک، سویڈن اور ناروے پندرہ نومبر کے بعد بھی اپنی قومی سرحدوں پر پاسپورٹ چیک کرنے کے مجاز ہوں گے۔ یہ امر اہم ہے کہ اس ویزا فری زون میں مہاجرین کے بحران سے قبل مسافروں کا پاسپورٹ چیک نہیں کیا جاتا تھا۔