روس اب بھی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے لیے پرعزم ہے، دمتری مدویدوف

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:15

روس اب بھی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے لیے پرعزم ہے، ..
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) روسی وزیراعظم دمتری مدویدوف نے اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کو براہ راست مذاکرات کے لیے ماسکو آنے کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی ثالثی فریقین کے درمیان براہ راست بات چیت کا بدل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بھی اس موضوع پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ روسی وزیراعظم نے یہ بات مغربی کنارے کے دورے کے موقع پر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کو مل کر امن بات چیت کو آگے بڑھانا چاہیے۔