ملازموں کو فضول خرچی سے روکنے کے لیے منیجر نے تنخواہ ہی روک لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 11 نومبر 2016 23:58

ملازموں کو فضول خرچی سے روکنے کے لیے منیجر نے تنخواہ ہی روک لی

چونگ چنگ، چین کی ایک کیٹرنگ کمپنی کے جنرل منیجر نے اپنی کمپنی کے ملازمین کو فضول خرچی سے روکنے کے لیے اُن کی تنخواہ روک لی۔
آج جمعے (11/11) کو چین میں سنگل ڈے منایا گیا۔ اس دن سال میں سب سے زیادہ خریداری ہوتی ہے۔علی بابا کو بھی امید تھی کہ اس ایک دن میں اسے 20ارب ڈالر کی آمدن ہوگی۔ حیرت انگیز طور پر سنگل ڈے کے پہلے 12 گھنٹے میں علی بابا کی فروخت 12ارب ڈالر سے بڑھ چکی تھی۔

(جاری ہے)


چونگ چنگ کی کیٹرنگ کمپنی کے 31 سال جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ ملازموں کو تنخواہوں کے چیک اگلے ماہ دئیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد انہیں سنگل ڈے کی شاپنگ سے روکنا ہے۔ کمپنی نے اپنے نوٹس بورڈ پر ملازمین کے لیے اطلاع نامہ لگایا کہ کمپنی ملازمین کے پیسے بچانا چاہتی ہے۔
جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ پچھلے سال اس نے بھی 20 ہزار یوان صرف ایک دن میں آن لائن شاپنگ پر برباد کیے تھے، ان میں سے 8 ہزار یوان کا اس نے کمپیوٹر خریدا تھا، جسے وہ کبھی کبھار ہی استعمال کر پاتا ہے۔