3 ملین یوان میں بوئنگ 737 خریدنے والے چینی کو 5 ملین یوان جہاز کی شپنگ پر خرچ کرنے پڑ گئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 11 نومبر 2016 23:57

3 ملین یوان میں بوئنگ 737 خریدنے والے چینی کو 5 ملین  یوان جہاز  کی شپنگ ..

چین کے صوبے سیچوان سے تعلق رکھنے والے شخص نے ایک ریٹائر بوئنگ 737-300 خریدا ہے۔اسے یہ جہاز 3 ملین یوان(447,761 ڈالر) میں ملا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے جہاز کی شپنگ اور ری اسمبلنگ پر جہاز کی قیمت سے بھی زیادہ یعنی 5 ملین یوان خرچ کرنے پڑ گئے لیکن اس کے باوجود اس قیمت میں جہاز ملنے کو اچھی خریداری سمجھا جا رہا ہے۔
ننگ نام کے شخص کو لڑکپن سے ہی جہازوں کا بے حد شوق ہے۔

پہلے اس کی کوشش تھی کہ کسی طرح چین میں ہی ریٹائر ہونے والی کسی بوئنگ 737 کو خریدے۔ بدقسمتی سے چین میں ایک بوئنگ 737 ریٹائر ہوا مگر تیکنیکی اعتبار سے یہ حکومت کی ملکیت تھا۔ اس جہاز کو خریدنے کے لیے ننگ کو دفتروں کے بے تحاشا دھکے کھانا پڑتے، اسی وجہ سے اس نے چین سے باہر جہاز خریدنے کے بارے میں سوچا۔

(جاری ہے)


اسے معلوم ہوا کہ فرانس اور امریکا میں ریٹائر جہاز خریدنا کافی آسان ہے تو اس نے باہر سے ہی جہاز خریدنے کے بارے میں سوچا۔


جہاز جس وقت ریٹائر ہوتا ہے تو اس کا ایوی ایشن سسٹم اور انجن نکال لیے جاتے ہیں۔ ننگ کے جہاز میں بھی یہ نہیں تھے۔ننگ نے جہاز خرید کر چینی کمپنی کو جہاز چین میں پہنچانے کا کہا۔چینی کمپنی نے جہاز چین لانے اور جہاز کی دوبارہ تنصیب پر 5 ملین یوان لیے۔ننگ اس جہاز کو چائنا سول ایوی ایشن فلائٹ یونیورسٹی کے باہر کھڑا کرے گا۔
نئے بوئنگ 737-300 اس وقت مارکیٹ میں قیمت 51 ملین ڈالرسے 72 ملین ڈالر تک ہوتی ہے۔اس لحاظ سے ننگ کو ریٹائرڈ جہاز مناسب قیمت پرمل گیا۔