بیجنگ پوری دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی لوگوں کا شہر، چین کے ہر 1000 افرادمیں سے ایک کروڑ پتی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 11 نومبر 2016 23:17

بیجنگ پوری دنیا  میں سب سے زیادہ ارب پتی لوگوں کا شہر، چین کے ہر 1000  افرادمیں ..

تازہ ترین شماریات کے مطابق چین کے ہر 1000 افراد میں سے ایک شخص کروڑ پتی (چینی کرنسی یوان میں ) ہے۔ چین کے سی آئی ٹی آئی سی بنک کےاشتراک سے ہرون کی رپورٹ کے مطابق اس سال مئی میں چین میں 13لاکھ 40 ہزار کروڑ پتی افراد رہتے تھے۔ یہ تعداد پچھلے سال سے 10.7 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ چین میں ارب پتی افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 89ہزار ہوگئی ہے جو پچھلے سال سے 14.1 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق بیجنگ ارب پتی افراد میں پوری دنیا میں سرفہرست ہے۔ اس نے نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق بیجنگ کے رہنے والے ہر 100 افراد میں سے ایک کروڑ پتی ہے۔
اس سال کے شروع میں سامنے آنے والی رپورٹ سے پتا چلا تھا کہ چین کے 1 فیصد لوگوں کی ملکیت میں ملک کی ایک تہائی دولت ہے۔

متعلقہ عنوان :