72سالہ شخص 12 سالوں سے منجمد کرنے والی سردی میں بھی بغیر شرٹ کے ورزش کرتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 11 نومبر 2016 22:53

72سالہ شخص 12 سالوں سے منجمد کرنے والی سردی میں بھی بغیر شرٹ کے ورزش کرتا ..

سردی کے شروع ہوتے ہیں چینگڈو، چین کے شہریوں نے گرم کپڑے نکال لیےہیں تاہم سرد ی سے اگر کسی کےمعمولات پرفرق نہیں پڑا تو وہ ہے 72 سالہ ژنیگ۔ ژینگ کی عادت ہے کہ چاہےجتنی مرضی سردی وہ بغیر شرٹ کے ہی ورزش کے لیے باہر جاتا ہے۔

(جاری ہے)


سخت سردی کے موسم میں ورزش کرتے ہوئے ژینگ کی تصاویر چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ اپنی پوسٹوں میں لوگ اتنی زیادہ عمر میں بھی اس کی تندرستی کی تعریف کر رہے ہیں۔ژینگ کی تصاویر دیکھ کر کچھ صارفین کی خیال ہے کہ بڑھاپے میں وہ بھی اتنے تندرست ہی ہونگے۔

72سالہ شخص 12 سالوں سے منجمد کرنے والی سردی میں بھی بغیر شرٹ کے ورزش کرتا ..