ڈونلڈٹرمپ کا چین ، برطانیہ ،یورپی یونین کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کافیصلہ

جمعہ 11 نومبر 2016 22:44

ڈونلڈٹرمپ کا چین ، برطانیہ ،یورپی یونین کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کرنے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے چین ، برطانیہ ،یورپی یونین کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کافیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکہ کا نیا صدر منتخب ہونے کے بعد دنیاکے اہم ممالک کی قیادت کواعتمادمیں لینے کافیصلہ کیاہے ۔منتخب امریکی صدرٹرمپ بہت جلدچین ،یورپی یونین کادورہ کریں گے اپنے دورے کے دوران برطانیہ کی وزیراعظم تھریزامے،فرانس کے صدر فرانسواولاند،جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے علاوہ چین کے صدر ژی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیکیانگ س سے ملاقاتیں کریں گی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :