پانچ سالوں کے دوران ملکی برآمدات میں5ارب ڈالرکی کمی کا انکشاف

ملک بھر میں 30فیصد صنعت بند ہو چکی ہے‘جب تک برآمدات نہیں بڑھیں گی ملکی میں دیرپا معاشی استحکام نہیں آسکتا‘اپٹما دھرنوں اور احتجاج کی بجائے مثبت انداز سے ملک کو معاشی طور پرمضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے‘ حکومت پیدواری لاگت میں کمی اورایکسپورٹ گروتھ پالیسی دے تو پانچ سالوں میں سات سے آٹھ بلین ڈالر تک برآمدات بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘مرکزی چیئر مین اپٹما عامر فیاض کی پر یس کانفرنس

جمعہ 11 نومبر 2016 22:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) مرکزی چیئر مین اپٹما عامر فیاض نے پانچ سالوں کے دوران ملکی برآمدات میں5ارب ڈالرکی کمی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر میں 30فیصد صنعت بند ہو چکی ہے‘جب تک برآمدات نہیں بڑھیں گی ملکی میں دیرپا معاشی استحکام نہیں آسکتا‘اپٹما دھرنوں اور احتجاج کی بجائے مثبت انداز سے ملک کو معاشی طور پرمضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے‘ حکومت پیدواری لاگت میں کمی اورایکسپورٹ گروتھ پالیسی دے تو پانچ سالوں میں سات سے آٹھ بلین ڈالر تک برآمدات بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

چیئر مین اپٹما پنجاب سید علی احسان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی چیرمین اپٹما عامر فیاض نے کہا کہ پانچ سالوں میں ملکی برآمدات میں پانچ بلین ڈالر کی کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں برس سروسز سیکٹرسمیت تجارتی خسارہ مجموعی طور بتیس بلین ڈالر ہے اور ترسیلات زرانیس بلین ڈالر کے قریب رہنے کا امکان ہے حکومت تیرہ بلین ڈالر کا نقصان کیسے پوراکرے گی۔

عامر فیاض نے کہا کہ اگرچہ میکرواکنامک صورتحال بہتر ہوئی مگر ملکی برآمدات بڑھنے کی بجائے تیزی سے کم ہورہی ہے۔ٹیکسٹائل سمیت برآمدی صنعت کو فوری سپورٹ کی ضرورت ہے عامر فیاض نے کہا کہ ملک میں بجلی وگیس کی قیمتیں خطے میں سب سے زیادہ ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دوہفتے دھرنوں کے دوران پانچ سوملین ڈالر برآمدات کا نقصان ہوا۔مرکزی چیرمین اپٹما عامر فیاض نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں تیس فیصد صنعت بند ہو چکی ہے۔جب تک برآمدات نہیں بڑھیں گی ملکی میں دیرپا معاشی استحکام نہیں آسکتا۔اپٹما دھرنوں اور احتجاج کی بجائے مثبت انداز سے ملک کو معاشی طور پرمضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :