پاکستان اور امریکہ کے تعلقات 70 سال پرانے ہیں ان میں اتار چڑھائو آتے رہے ہیں ‘ عالمی سطح پر ٹرمپ کی پالیسیوں پر تشویش پائی جاتی ہے ‘ امریکہ کی بھارت نواز پالیسی 90 کی دھائی سے چل رہی ہے

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا نجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعہ 11 نومبر 2016 22:06

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات 70 سال پرانے ہیں ان میں اتار چڑھائو آتے رہے ہیں ‘ عالمی سطح پر ٹرمپ کی پالیسیوں پر تشویش پائی جاتی ہے ‘ امریکہ کی بھارت نواز پالیسی 90 کی دھائی سے چل رہی ہے۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات 70 سال پرانے ہیں ۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں اتار چڑھائو آتے رہے ہیں۔ عالمی سطح پر ٹرمپ کی پالیسیوں پر تشویش پائی جاتی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان تشویش ناک ہے۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ صرف ٹرمپ ہی نہیں بلکہ 1990ء سے ہی امریکہ کی بھارت نواز پالیسیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ …(رانا)