وزیراعلیٰ سندھ سے بشپ صادق ڈینیل فادر صالح ڈائیگو کی ملاقات

جمعہ 11 نومبر 2016 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بشپ صادق ڈینیل فادر صالح ڈائیگونے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقعہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک، یہ صوبہ اور کراچی جتنا میرا ہے اتنا ہی آپ کا بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ہرگھڑی آپ کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اقلیت ہماری خوبصورتی ہیں اور ہم انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو اقلیتی نہیں بلکہ اپنا سمجھتے ہیں۔بشپ صادق ڈینیل نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :