نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنو بی ایشیاء کے حوالے سے اپنی پا لیسی کو تبدیل کر نا ہو گا ‘میاں مقصود احمد

انشاء اللہ کشمیر کے شہداء کا خو ن رنگ لا ئے گا اور کشمیر جلد پا کستا ن کا حصہ بنے گا،حکو مت پا کستا ن کو د کھ اور تکلیف کی اس گھڑ ی میں اپنے مظلو م کشمیری بھا ئیوں کو تنہا نہیں چھو ڑنا چا ہیے‘ امیر جما عت اسلا می پنجا ب کاعوا می و فود سے گفتگو اور تقر یب سے خطا ب

جمعہ 11 نومبر 2016 22:00

لا ہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) ا میر جما عت اسلا می پنجا ب میا ں مقصود ا حمد نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنو بی ایشیاء کے حوالے سے اپنی پا لیسی کو تبدیل کر نا ہو گا ، بھا رت کی طر ف امریکی جھکا ئو سے جنو بی ایشیاء میں امن قا ئم نہیں ہو سکتا، نئے امریکی صدر کو عا لمی امن کے لیے ما ضی سے سبق سیکھنا ہوگا۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہوںنے گز شتہ روز لا ہو ر میں عوا می وفود سے گفتگو اور تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلما نوں اور عا لم اسلا م کے خلا ف بیا نات سے مسلم دنیا میں تشو یش پا ئی جا تی ہے ۔اگر نئی امر یکی انتظا میہ نے جنو بی ایشیاء اور مشرق وسطی میں مدا خلت کا سلسلہ نہ روکا تو یہ امریکہ کے لیے انتہا ئی تبا ہ کن ثا بت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

امر یکی عو ام نے اس لیے ڈیمو کر یٹک امید وار ہیلر ی کلنٹن کو مسترد کیا ہے کیو نکہ وہ صدر اوبا ما نے امریکیوں سے کیے گئے اپنے وعدے نہیں پورے کیے۔افغا نستان اور عرا ق کی جنگیں امریکہ کو بہت مہنگی پڑی ہیں ۔امر یکی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا ہے۔انہوںنے کہا کہ جنو بی ایشیاء کے امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطا بق فوری حل کیا جا ئے۔

بھا رت جموں و کشمیر میں اپنے ریا ستی مظا لم سے تو جہ ہٹا نے کے لیے افغا نستان اور پا کستان میں دہشت گردی کر وا ر ہا ہے۔انہوںنے مذید کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے دیر ینہ مسا ئل حل کر وانے کے لیے اسلا می ممالک کو مشتر کہ لا ئحہ عمل اختیا ر کر نا ہو گا۔ جمو ں و کشمیر کی حا لیہ تحر یک آ زادی کے دو ران اب تک ایک سو بیس سے زیا دہ کشمیری مسلما ن شہید ہو چکے ہیں ۔ گذشتہ چا ر ماہ سے وہا ں بھا رتی فو ج نے کر فیو لگا یا ہوا ہے لیکن اس کے با وجود پر عزم کشمیری مسلما نوں کے حو صلے پست نہیں ہو ئے۔انشاء اللہ کشمیر کے شہداء کا خو ن رنگ لا ئے گا اور کشمیر جلد پا کستا ن کا حصہ بنے گا۔حکو مت پا کستا ن کو د کھ اور تکلیف کی اس گھڑ ی میں اپنے مظلو م کشمیری بھا ئیوں کو تنہا نہیں چھو ڑنا چا ہیے۔

متعلقہ عنوان :