گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا جسٹس (ر) سعیدالزمان صدیقی کو گورنر سندھ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

جمعہ 11 نومبر 2016 21:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ٹیلی فون پر جسٹس (ر) سعیدالزمان صدیقی کو گورنر سندھ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا سعید الزماں صدیقی جیسی ایماندار، فرض شناس اور محب وطن پاکستان کو گورنر سندھ مقرر کرنا احسن اقدام ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سعید الزمان صدیقی وفاق کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے آئینی فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔