عثمان ڈار کا خواجہ آصف کے خلاف اثاثے غلط ڈکلیئر کرنے اور غیر ملکی شہریت چھپانے پر نیا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

خواجہ آصف کے غلط اثاثے ڈکلیئر کرنے اور غیر ملکی شہریت چھپانے کے ثبوت مل گئے ہیں ،ْ عثمان ڈار

جمعہ 11 نومبر 2016 21:42

عثمان ڈار کا خواجہ آصف کے خلاف اثاثے غلط ڈکلیئر کرنے اور غیر ملکی شہریت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف اثاثے غلط ڈکلیئر کرنے اور غیر ملکی شہریت چھپانے پر نیا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہاکہ عثمان ڈار نے بابر اعوان سے ملاقات کی جس دوران انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف کے غلط اثاثے ڈکلیئر کرنے اور غیر ملکی شہریت چھپانے کے ثبوت مل گئے ہیں، آئندہ ہفتے خواجہ آصف کے خلاف نیا مقدمہ دائر کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف کی نااہلی اوراسمبلی سے نکالے جانے تک ان کا پیچھا کروں گا۔