نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاحتجاجی مظاہروں کاذمہ دارمیڈیاکوقراردیدیا

میڈیاپیشہ ورمظاہرین کواکسارہاہے،جو کہ ناانصافی ہے،اگرچہ صدارتی انتخابات صاف شفاف اورکامیاب ہوئے۔نومنتخب امریکی صدرکاٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 نومبر 2016 20:25

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاحتجاجی مظاہروں کاذمہ دارمیڈیاکوقراردیدیا

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2016ء) :نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےامریکہ بھرمیں اپنے خلاف جاری احتجاج پرمیڈیاکوخبردارکیاہے کہ میڈیا پیشہ ورمظاہرین کو ان کے خلاف اکسا رہاہے،جو کہ ناانصافی ہے،اگرچہ صدارتی انتخابات صاف شفاف اورکامیاب ہوئے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں میڈیا کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی جانب سے پیشہ ورمظاہرین کو احتجاج کرنے کیلئے اکسایا جارہاہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں شفاف انتخابات کے بعد میڈیا کی جانب سے مظاہروں کو نمایاں کرنا ناانصافی ہے۔واضح‌رہے امریکی صدارتی انتخاب جیتنے کے دوسرے روزبھی ڈونلڈٹرمپ کوبھرپوراحتجاجی مظاہروں کاسامنا ہے،امریکہ کی تمام ریاستوں‌میں احتجاج کیے جارہے ہیں۔جبکہ کیلیفورنیا میں تو ڈونلڈٹرمپ کی جیت کے بعد علیحدگی کی تحریک نے بھی جنم لے لیاہے۔

(جاری ہے)

کیلیفورنیا کے لوگوں‌نے مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ انہیں یو ایس اے سے الگ ہونے کا حق دیا جائے۔امریکہ کی مختلف ریاستوں‌ اور شہروں واشنگٹن،نیویارک،اوہائیو،کیلیفورنیا،اوک لینڈ، شکاگو، لاس اینجلس،سان فرانسسکو،بوسٹن سمیت دیگرمیں مظاہرین سڑکوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں‌‌۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے60سے زائد مظاہرین کوگرفتاربھی کیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق فلاڈیلفیا میں مظاہرین سٹی ہال کے قریب جمع ہوئے اور انھوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر‘ہمارا صدر نہیں،،امریکہ کو سب کے لیے محفوظ بناؤ’ جیسے نعرے درج تھے۔نیویارک اور شگاگو میں بھی ہزاروں مظاہرین نے ٹرمپ کی بنائی گئی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔واضح‌رہے ریپبلکن پارٹی کے امیداورڈونلڈٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوارہیلری کلنٹن کو شکست دیکرامریکہ کے45ویں‌صدر منٹکب ہوئے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈٹرمپ نے اپ سیٹ مارکرایک تاریخ رقم کی ہے جبکہ دوسری جانب دنیاکے بڑے جمہوری ملک میں انتخابی نتائج اور منتخب صدرکو تسلیم نہ کرکے امریکی شہری بھی ایک تاریخ رقم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :