شینگن زون، قومی سرحدوں کی نگرانی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع

جمعہ 11 نومبر 2016 21:29

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء)یورپی یونین نے عارضی طور پر شینگن زون کی اندرونی سرحدوں پر نگرانی بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی حکام نے بتایا کہ مہاجرین کے بحران پر قابو پانے کے لیے یورپ کے ویزا فری زون کی سرحدوں کی مزید تین ماہ کے لیے نگرانی کی جائے گی۔ اب جرمنی،آسٹریا، ڈنمارک، سویڈن اور ناروے پندرہ نومبر کے بعد بھی اپنی قومی سرحدوں پر پاسپورٹ چیک کرنے کے مجاز ہوں گے۔ یہ امر اہم ہے کہ اس ویزا فری زون میں مہاجرین کے بحران سے قبل مسافروں کا پاسپورٹ چیک نہیں کیا جاتا تھا۔۔