ینگ ڈاکٹر کی ہڑتال کے باعث مریض ہسپتالوں میں عوام سڑکوں پر خوار ہورہے ہیں،میاں کامران سیف

جمعہ 11 نومبر 2016 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریض ہسپتالوں میں اور عوام سڑکوں پر خوار ہورہے ہیں انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کے باعث ہر طبقہ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے اور مال روڈ ہڑتال روڈ بن کر رہ گئی ہے انہوںنے کہا کہ جب تک عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر نہ آئیں حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی یہی وجہ ہے عوام اپنے مطالبات کے حل کے لے سڑکوں پر ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت ینگ ڈاکٹروں کے جائز مطالبا ت کو تسلیم کرے اور تمام معاملات مذاکرات کی میز پر طے کیے جائیں ۔ڈاکٹر وں کی معطلیوں اور مقدمات سے انہیں ہراساں نہ کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ حکومتی نااہلی کے باعث مسیحا سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں اور عوام ہسپتالوں میں بروقت علاج نہ ہونے سے موت کے منہ میں جارہے ہیں انہوںنے ہسپتال میں بچی کے بروقت علاج نہ ہونے پر موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہسپتالوں کے ایمرجنسی کو فعال رکھے تاکہ ایسا افسوسناک واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :