مسلم لیگ (ن) ملک میں اپنی بادشاہت ’’شریفستان‘‘ چاہتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

نئے گورنر سندھ کی تعیناتی کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کو فون کرنے کی زحمت کی گئی نہ کسی قسم کی مشاورت ،ْبلاول بھٹو زر داری

جمعہ 11 نومبر 2016 21:09

مسلم لیگ (ن) ملک میں اپنی بادشاہت ’’شریفستان‘‘ چاہتی ہے، بلاول بھٹو ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے سندھ کے نئے گورنر کی تقرری کے معاملے میں پیپلز پارٹی یا ڈاکٹر عشرت العباد سے رسمی بات بھی نہیں کی کیونکہ وہ ملک میں اپنی بادشاہت شریفستان کا تحفظ چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم اپنے بزرگوں کی عزت کرے والے لوگ ہیں جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کی عمر ان کی قوت ہے جو ان کی دانش کا اظہار بھی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نئے گورنر سندھ کی تعیناتی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کو فون کرنے کی زحمت تک نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی مشاورت کی گئی حکومت صرف اپنی بادشاہت بچانے میں سرگرم ہے۔