وزیر اعظم کی قیادت میں صوبائی حکومت نے مختلف شعبوں کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں،ڈاکٹر بلاشبہ دکھی انسانیت کے مسیحا ہیں

گورنرپنجا ب رجوانہ کی امراض قلب کے ماہر ڈاکٹروں کے وفد سے گفتگو

جمعہ 11 نومبر 2016 20:56

وزیر اعظم کی قیادت میں صوبائی حکومت نے مختلف شعبوں کی بہتری کے لیے انقلابی ..
لاہور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بلاشبہ دکھی انسانیت کے مسیحا ہیں ، ان کی ذمہ داریاں اور فرائض بھی عظیم تر ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امراض قلب کے ماہر ڈاکٹروں کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے عبدالواجد خاں کی قیادت میں ان سے ملاقات کی-گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت نے مختلف شعبوں کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں جن کے نتیجے میں تعلیم ، صحت اور دیگر سوشل سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں تاہم مسائل کے مکمل خاتمے کے لیے ترقی کے پہیے کو جاری رکھنا ہو گا-انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہی ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور استحکام ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ صحت کے سالانہ بجٹ میں اضافہ ، تحصیل اور ضلع کی سطح پر صحت کی سہولیات میں بہتری ، وزیر اعظم محمد نوازشریف کی طرف سے ملک بھر میں پچاس سے زائد ہسپتالوں کے قیام کا اعلان ، غریب عوام کے لیے صحت کارڈ کا اجراء اور متعدد دیگر ترقیاتی منصوبوں سے صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :