ملتان پولیس کی کارروائی ،32جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات برآمد

جمعہ 11 نومبر 2016 20:56

ملتان۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 32جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم ملزم عبدالغفار سے 174گرام چرس برآمد کر کے،پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم محمد نعیم سے 10لیٹر شراب اور ملزم بابر سے 10لیٹر شراب ، پولیس تھانہ بی ۔زیڈ نے ملزم فرقان سے 7لیٹر دیسی شراب ، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم اعجاز سے 220گرام چرس اور ملزم رفیق سے 10لیٹر شراب 11گرام ہیروئن ،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم اشرف سے 255گرام چرس جبکہ پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم آصف سے 7لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم احسن ظہور اور ملزم محمودالحسن کو پٹرول پمپ کی ناقص سکیورٹی انتظامات کرنے کے جرم میں ،پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم ارشاد کو بغیر اجازت نامہ گیس ری فل کرتے ہوئے،جبکہ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم الیاس کو بغیر این اوسی گیس ری فل کرتے ہوئے ان افرادکو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ الپہ نے ملزم لیاقت عباس کو انتہائی تیز رفتاری اور خطرناک انداز سے ہائی ایس چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزمہ شکیلہ کو بھیک مانگتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم محمد اسامہ کو لائوڈ سپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ ملتان پولیس نی17اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سی2 اے کیٹیگری جبکہ15کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران129نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں415نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی118موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :