افغان خاتون شربت گلہ کے جعلی شناختی کارڈ معاملے پرپشاور سے نادرا کا اہلکار گرفتار

جمعہ 11 نومبر 2016 20:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے افغان خاتون شربت گلہ کے جعلی شناختی کارڈ معاملے پرپشاور سے نادرا کا ایک اہلکار گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی جانب سے ایف آئی آر میں نامزد اسسٹنٹ ڈائریکٹر عماد کو گرفتار کیا گیاہے۔ شربت گلہ کو جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے میں نادرا کے تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد خاتون سمیت دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :