نواز شریف نے ساڑھے تین سالوں میں ملک وقوم کا بیڑا غرق کر دیا ہے ‘اعجاز چوہدری

(ن) لیگ کے سیاہ دور حکومت میں آج غریب کی عزت نہ جان نہ مال محفوظ ہے نہ ، ملک میںنہ بجلی ہے نہ صاف پینے کا پانی اور نہ ہی غریب آدمی کو تعلیم کی سہولتیں میسر ہے ، تحریک انصاف کو عوامی منصوبوں سے نہیں نواز شریف کی ترجہات سے اختلاف ہے ‘سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب

جمعہ 11 نومبر 2016 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے ساڑھے تین سالوں میں ملک وقوم کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، (ن) لیگ کے سیاہ دور حکومت میں آج غریب کی عزت نہ جان نہ مال محفوظ ہے نہ ، ملک میںنہ بجلی ہے نہ صاف پینے کا پانی اور نہ ہی غریب آدمی کو تعلیم کی سہولتیں میسر ہے ، تحریک انصاف کو عوامی منصوبوں سے نہیں نواز شریف کی ترجہات سے اختلاف ہے ، شریف خاندان ملک کی نہیں صرف اپنی ترقی چاہتا ہے ، عوام کا پیسہ عوام خرچ کرنے بجائے نام نہاد منصوبوں پر ضائع کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف بڑھکیں مارنے کے سواء کچھ بھی نہیں کر رہے ہیں ڈرامے بازی اور شعبدہ بازی سے کام نہیں چلے گا ، قوم لوٹی ہوئی دولت کا نواز شریف سے حساب چاہتی ہے نواز شریف سوہانے خوابوں اور کھوکھلے نعروں سے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے قوم کرپٹ بد دیانت ٹولے کا حساب چاہتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پیلی ٹیکسی ، آشیانہ سکیم سستی روٹی ، دانش سکول ، لیپ ٹاپ ، میٹرو ، اورنج ٹرین ، نندی پور، قائد اعظم سولر پلانٹ ، قرضہ ، سمیت دیگر فراڈ سکیموں سے اربوں روپے لوٹا گیا ،نواز شریف جمہوریت کا ڈھونڈرا پیٹ کر اور نام نہاد منصوبوں کی آڑ میں مال بنانے میں لگے ہوئے ہیں، ناکام لیگ نے آج ملک و قو م کو آگے کے پیچھے کی جانب دھکیل دیا ہے ،پانامہ چوروں ٹولے کی رسوائی مقدر بن چکی ہے ملکی اداروں کو تباہ کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل کو لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے والے موجودہ لٹیرے حکمرانوں کا انجام قریب آ پہنچا ہے کرپٹ حکمرانوں سے قوم کی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے گی ،ملکی وسائل پر چھوٹا سا اشرافیہ قابض ہے نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں نواز شریف نے شاہی بادشاہت کا نظام قائم کر رکھا ہے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ،کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں تا کہ ملک میں سے کرپٹ ٹولے کا صفایا کیا جائے اور ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت اور آئین و قانون کی بالادستی قائم کی جائے ۔