ٹرمپ بھی پروٹوکول کلچر کے دلدادہ نکلے ، اوباما سے ملنے جانے سے قبل انکے طیارے کو پانی کے ذریعے خصوصی سلامی دی گئی

جمعہ 11 نومبر 2016 20:04

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پروٹوکول کلچر کے دلدادہ نکلے ، موجودہ صدر باراک اوباما سے ملاقات کیلئے وائٹ ہائو س جانے سے پہلے نیو یار ک کے لگوارڈیا ایئر پورٹ پر انکے طیارے کو پانی کے ذریعے سلامی دی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ موجودہ صدر باراک اوباما سے ملاقات کیلئے وائٹ ہائو س جانے لگے تو پہلے نیو یار ک کے لگوارڈیا ایئر پورٹ پر انکے طیارے کو پانی کے ذریعے سلامی دی گئی ۔وائٹ ہائو س روانگی کے وقت ایئر پورٹ پر 2واٹر کین گاڑیوں نے ٹرمپ کے طیارے کو سلامی دی جس کے بعد وہ اوباما سے ملاقات کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔