سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ کی بنیادی تنصیبات کا منصوبہ آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوشش کریں گے، چین

منصوبہ چین پاکستان سمیت ہمسایہ ملکوں میں باہمی روابط اور مواصلات میں اضافے کیلئے اہمیت رکھتا ہے ‘ چینی وزیر ٹرانسپورٹ سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں کامیابی حاصل ہوئی ،پاکستان میں کام کرنے والے چینی افراد کو تحفظ ، ورکنگ اور روز مرہ زندگی کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی،چین کے ساتھ مل کر چین پاک مشترکہ ترقی، علاقائی روابط اور مواصلات میں اضافے کے لیے کوشش کریں گے،سیکرٹری مواصلات خالد محسود چوہدری اورچین کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ دائی دونگ چھانگ کی جوائنٹ ورکنگ گروپ اجلاس میں گفتگو

جمعہ 11 نومبر 2016 20:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) چین کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ دائی دونگ چھانگ نے کہا ہے کہ سی پیک "دی بیلٹ اینڈروڈ تجویز کا ایک اہم حصہ ہے،ٹرانسپورٹ کی بنیادی تنصیبات کا منصوبہچین پاکستان سمیت ہمسایہ ملکوں کے درمیان باہمی روابط اور مواصلات میں اضافے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے ،سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ کی بنیادی تنصیبات کا منصوبہ آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوشش کریں گے جبکہ سیکرٹری مواصلات خالد محسود چوہدری نے کہا سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں ابتدا ئی کامیابی حاصل ہوئی ،پاکستان میں کام کرنے والے چینی افراد کو تحفظ ، ورکنگ اور روز مرہ زندگی کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی اور چین کے ساتھ مل کر چین پاک مشترکہ ترقی اور علاقائی روابط اور مواصلات میں اضافے کے لیے کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

چاینہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ کی بنیادی تنصیبات کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ جس میں چین کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ دائی دونگ چھانگ اور پاکستان کے سیکرٹری مواصلات خالد محسود چوہدری نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ کی بنیادی تنصیبات کے زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے موجودہ مسائل پر پرخلوص ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ ریلوے ، شاہراہ ، بندرگاہ اور ایئر پورٹ کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں پر بھی سنجیدہ بحث کی گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دائی دونگ چھانگ نے کہا کہ سی پیک "دی بیلٹ اینڈروڈ تجویز کا ایک اہم حصہ ہے۔ اور سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ کی بنیادی تنصیبات کا منصوبہ دونوں ممالک اور ہمسایہ ملکوں کے درمیان باہمی روابط اور مواصلات میں اضافے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

جبکہ یہ جوائنٹ ورکنگ گروپ ان تمام منصوبوں کو آگے بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ ہے اور اس کے قیام کے بعد فریقین کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں مختلف کاموں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ منصوبوں کی پہلی کھیپ کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین تبادلوں اور تعاون کے ذریعے مشکلات اور چیلنجوں کو دور کرتے ہوئے سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ کی بنیادی تنصیبات کا منصوبہ آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوشش کریں گے تاکہ سی پیک جامع پروگراموں کی تعمیر اور دونوں ممالک کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے مفید ثابت ہو ۔

اس موقع پر خالد محسود چوہدری نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انھوں نے گذشتہ ایک طویل عرصے سے پاکستان کی ترقی کے لیے چین کی امداد اور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں ابتدا ئی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ اجلاس میں طے کردہ اتفاق رائے اس منصوبے کی ترقی کی راہنما پالیسی بن جائیں گے اور منصوبوں پر عمل درآمد کا مزید سازگار ماحول پیدا کیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے ملک میں کام کرنے والے چینی افراد کو تحفظ ، ورکنگ اور روز مرہ زندگی کی بہتر سہولیات فراہم کرے گا اور چین کے ساتھ مل کر چین پاک مشترکہ ترقی اور علاقائی روابط اور مواصلات میں اضافے کے لیے کوشش کرے گا۔ دونوں ممالک کے متعلقہ قومی اداروں اور پاکستانی سفیر مسعود خالد سمیت چین میں پاکستانی سفارت خانے کے نمائندوں نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :