سپیکر سردار ایاز صادق نے تحر یک انصاف کو ایک بار پھر پار لیمنٹ میں آنے کی دعوت دیدی

�) لیگ کی حکومت کے جانے کی کوئی آثار نظر نہیں آرہے ‘تحر یک انصاف کے پاس سپر یم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم کر نے کے سواکوئی آپشن نہیں ‘تحر یک انصاف اب سڑکوں کی بجائے قومی اور سینٹ میں آکر بات کر یں ‘پانامہ لیکس کا معاملہ سپر یم کورٹ میں ہے اس پر تبصرہ نہیں کر نا چاہتا امید ہے اس کا بھی جلد فیصلہ ہوجائیگا ‘سپر یم کورٹ میں خواجہ آصف کے بعد امید ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے حق میں بھی اچھا فیصلہ ہی آئیگا‘میڈیا سے گفتگو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اپنے حلقہ کا دورہ اہل علاقہ اور (ن) لیگی کارکنوں کا پانی ‘گیس اور دیگر مسائل پر شدید احتجاج ‘(ن) لیگی کارکن کو سپیکر سے سوال پوچھنے پر وہاں موجود افراد سے بھگایا دیا‘ سردار ایاز صادق نے مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کروادی

جمعہ 11 نومبر 2016 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اپنے حلقہ کا دورہ اہل علاقہ اور (ن) لیگی کارکنوں کا پانی ‘گیس اور دیگر مسائل پر شدید احتجاج ‘(ن) لیگی کارکن کو سپیکر سے سوال پوچھنے پر وہاں موجود افراد سے بھگایا دیا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مسائل حل کر رہی ہے مگر اس میں کچھ وقت ضرور لگے گا ‘(ن) لیگ کی حکومت کے جانے کی کوئی آثار نظر نہیں آرہے ‘تحر یک انصاف کے پاس سپر یم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم کر نے کے سواکوئی آپشن نہیں ‘تحر یک انصاف اب سڑکوں کی بجائے قومی اور سینٹ میں آکر بات کر یں ‘پانامہ لیکس کا معاملہ سپر یم کورٹ میں ہے اس پر تبصرہ نہیں کر نا چاہتا امید ہے اس کا بھی جلد فیصلہ ہوجائیگا ‘سپر یم کورٹ میں خواجہ آصف کے بعد امید ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے حق میں بھی اچھا فیصلہ ہی آئیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعہ کے روز پارٹی کے دیگر راہنمائوں کے ہمراہ اپنے انتخابی حلقے کا دورہ کیا جہاں خواتین اور دیگر افراد نے علاقے میں پانی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کام کر تی نہیں اور آپ کو جب ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ آجاتے ہیں جبکہ سپیکر کی میڈیا کی سے گفتگو کے دوران بھی (ن) لیگ کے کارکنوں نے عوامی مسائل پر احتجاج کیا اور ایک کارکن نے جب سپیکر سے سوال کر نے کی کوشش تو اس پر (ن) لیگ کے دیگر کارکنوں نے انکو وہاں سے بھگادیا جبکہ میڈیا سے گفتگو میںسر دار ایاز صادق نے کہا کہ علاقہ کے جو بھی مسائل ہیں انکے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور میں خود تمام مسائل کے حل کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کی نگرانی کر رہا ہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہر کسی کو عدالتوں کے فیصلوں کو تسلیم کر نا پڑ تا ہے اور خواجہ آصف کے حق میں سپر یم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اسکو تسلیم کر نے کے سواتحر یک انصاف کے پاس کوئی آپشن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں تحر یک انصاف والوں سے کہتاہوں کہ وہ پار لیمنٹ میں آکر بات کر یں میں انکو پار لیمنٹ کے اجلاس میں شر کت کی دعوت بھی دے رہا ہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ 2002سے حکومتوں کے خاتمے کی باتیں سن رہا ہوں اور ہر بارجھوٹی پیش گوہی کر نیوالوں کو شر مندگی کا ہی سامنا کر نا پڑ تا ہے اور اب بھی (ن) لیگ کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آررہے بلکہ حکومت آئینی مدت پوری کر یں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 35پینکچرز کی باتیں کررہے ہیں مگر اب انکی تمام باتیں جھوٹی ثابت ہو رہی ہیں ۔

عشرت العباد کی گور نر کے عہدے سے تبدیلی کے متعلق سوال کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ مجھے ان وجوہات کا تو علم نہیں مگر کبھی کوئی وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے اجازت لیکر گور نر تبدیل نہیں کرتی بلکہ یہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کا اختیار ہوتا ہے جو مشاورت سے جس کو مرضی گور نر لگائے پہلے کون سا کسی وفاقی حکومت نے صوبے سے پوچھ کر گور نر لگایا ہے ۔