موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانے کی کاروائیاں جاری ، مزید 3 دیہاتوں کو داعش سے آزاد کرالیا گیا

جمعہ 11 نومبر 2016 20:00

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) عراق کے شہر موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانے کی کاروائیاں جاری ہیں،سیکورٹی فورسز نے مزید 3 دیہاتوں کو داعش سے پاک کروا لیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عراق کے شہر موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانے کی کاروائیاں جاری ہیں۔ان کاروائیوں کے دائرہ کار میں مزید تین دیہاتوں کو داعش سے پاک کروا لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عراقی قوتوں نے موصل کے جنوب مغرب میں واقع النمرود، العباس اور ال ناجفیے دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے فوجی کاروائی کی ۔ کئی گھنٹوں تک جاری شدید جھڑپوں کے بعد دو دیہاتوں سے داعش کو پسپا کر دیا گیا ہے جبکہ موصل کے قریب واقع ایک گاں تلیارے کو بھی آزاد کروا لیا گیا ہے ۔موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانے کے لیے عراقی فوج ،پسمرگہ قوتوں اور باشیکا کیمپ میں ترک فوجیوں کی طرف سے تربیت دئیے جانے والے نینووا مجاہدین نے 17 اکتوبر کو فوجی کاروائی کا آغاز کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :