ٹرمپ اپنے حجم سے زیادہ بڑی باتیں کرتے ہیں،ایرانی چیف آف اسٹاف

جمعہ 11 نومبر 2016 20:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت اور ایران کے حوالے سے ان کے وعدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنے حجم سے زیادہ بڑی باتیں کرتے ہیں جیسا کہ انہوں نے خلیج میں امریکی میرینوں کے قیدی بنائے جانے کے موقع پر کہا تھا کہ اگر یہ واقعہ ان کے زمانے میں ہوتا تو وہ کسی دوسری صورت سے نمٹتے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حجم سے زیادہ بڑی باتیں کرتے ہیں۔ باقری نے انکشاف کیا کہ ایران نے شام کے شہر حلب میں اس ساخت کے راکٹ تیار کیے ہیں جن سے حزب اللہ نے 2006 میں اسرائیل کے خلاف اپنی جنگ میں بھی استفادہ کیا تھا۔باقری نے اس امر کی تصدیق کی کہ ایرانی فوجی اہل کار اس وقت شام میں تہران نواز ملیشیاں کی قیادت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :