ٹرمپ اور اوباما میں ملاقات ،میڈیا کے سامنے ماضی کی تلخیوں کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش ناکام دکھائی دی

سوشل میڈیاپر سامنے آنے والی تصاویر میں دونوں رہنمائوں کے چہروں سے تلخی صاف ظاہر تھی

جمعہ 11 نومبر 2016 20:00

ٹرمپ اور اوباما میں ملاقات ،میڈیا کے سامنے ماضی کی تلخیوں کو پیچھے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) وائٹ ہائو س میںصدر براک اوباما کی نومنتخب صدڈونلڈ ر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں میں عداوت بھی بعض موقعوں پر چھپائی نہیں جا سکی۔تقریبا ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کے بعد جب ڈونلڈ ٹرمپ اور براک اوباما میڈیا کے سامنے آئے تو دونوں نے ماضی کی تلخی کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود کیمرے ایک اور کہانی بیان کرتے رہے ۔

سوشل میڈیاپر سامنے آنے والی ایک تصویر میں دونوں مصافحہ کررہے ہیں جس میں اوباما کا سپاٹ چہرہ اور ٹرمپ کی زیر لب مسکراہٹ صاف ظاہر ہے ۔ایک دوسری تصویر میں ڈونلڈ ٹرمپ بے آرامی کی کیفیت میں دکھائی دیئے اور طے کیا کہ وہ اب نہیں دیکھیں گے، بس نہیں دیکھیں گے۔اگلی تصویر میں یوں دکھائی دیا ’’اب مزید مصافحہ نہیں ہو گا، ٹرمپ کو اس سے بہت سکون ملا ہو گا اور اب بس سر کو ہلاتے ہوئے تھوڑی بہت مسکراہٹ‘‘۔

(جاری ہے)

لیکن مشیل اوباما اور میلانیا ٹرمپ کے درمیان علیحدہ ہونے والی ملاقات میں ایسا کچھ نہیں تھا۔خیر وائٹ ہاس سے ٹرمپ کے روانہ ہونے کے چند منٹ کے بعد اوباما نے لیبرون جیمز کی میزبانی کی، اور ان کی روایتی مسکراہٹ لوٹ آئی۔نومنتخب صدر نے انتحابی مہم کے دوران صدر اوباما کو تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا تھا جبکہ صدر اوباما نے کہا تھا کہ ٹرمپ صدر منتخب ہونے کے اہل ہی نہیں ہیں۔ارب پتی کاروباری شخصیت اور اب نومنتخب صدر نے صدر اوباما کی امریکہ میں پیدائش پر سوالات اٹھائے تھے اور صدر اوباما نے اسے کھلے عام مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :