ترکی میں دہشتگردوں کے راکٹ حملے میں زخمی، ڈپٹی کمشنر دم توڑ گئے ،پولیس نے 20مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

جمعہ 11 نومبر 2016 20:00

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) ترکی کے کرد اکثریتی علاقے میں دہشتگردوں کے راکٹ حملے میں زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر دم توڑ گئے ، حملے کی ذمہ داری کرد باغیوں پر عائد کی گئی ہے جبکہ حملے کے بعد پولیس نے 20 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیاکے مطابق گزشتہ روز ترکی کے کرد اکثریتی علاقے دیرک میں موجود ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر دہشت گردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تھے جنھیںعلاج کی غرض سے ہسپتال داخل کرادیا گیا تاہم محمد فتح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

انہیں اس کرد علاقے میں ایسے سرکاری افسران کی تبدیلی کے لیے مامور کیا گیا تھا، جنکے مشتبہ کرد باغیوں کے ساتھ روابط ہیں۔ اس بم دھماکے کی ذمہ داری بھی کرد باغیوں پر عائد کر دی گئی ہے۔ اس حملے کے بعد پولیس نے بیس مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :