صدر منتخب ہونے کے فوری بعد ٹرمپ نے دوبارہ مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ویب سائٹ پر مسلمانوں کے خلاف بیان دوبارہ پوسٹ ،لنک بھی سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

جمعہ 11 نومبر 2016 19:58

صدر منتخب ہونے کے فوری بعد ٹرمپ نے دوبارہ مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا ..
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) امریکی صدر منتخب ہونے کے فوری بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا اور مسلمان مخالف بیانات کو ایک مرتبہ پھر اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا اور اس کا لنک بھی سوشل میڈیا پر شیئرکردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی آفیشل ویب سائٹ پر مسلمانوں پر مکمل پابندی کی تجویز کے حوالے سے بیان کو دوباہ پوسٹ کر دیا گیا ہے ، یہ بیان ایک رو ز پہلے ہی ویب سائٹ سے ہٹایا گیا تھا جسے دوبارہ پوسٹ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ پر یہ بیان امریکی صدارتی انتخابات سے ایک روز پہلے تک پوسٹ تھا جسے ووٹنگ والے روز ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا تھا تاہم اب دوبارہ اس بیان کو ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا گیا ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے سال دسمبر میں سوشل میڈیا پرغیر ملکیوں کے حوالے سے اپنے ایجنڈے کو بیان کرتے ہوئے اسی قسم کا متنازع بیان دیاتھا ۔ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پراس وقت تک مکمل پابندی ہونی چاہئیے جب تک امریکی نمائندے ملکی حالات کا پوری طرح جائزہ نہ لے لیں ۔

متعلقہ عنوان :