سراں کوہالہ پراجیکٹ کی شروعات سے قبل معاہدہ کیاجائے ‘ آزادکشمیر کولوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیاجائے گا

سابق امید وار اسمبلی نوید عباسی ایڈووکیٹ کا مطالبہ

جمعہ 11 نومبر 2016 19:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) سابق امید وار اسمبلی نوید عباسی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ سراں کوہالہ پراجیکٹ کی شروعات سے قبل معاہدہ کیاجائے ۔ آزادکشمیر کولوڈشیڈنگ سے مثتیٰ قراردیاجائے گا۔ آزادکشمیر میں ضرورت سے کئی گناء زیادہ بجلی پیدا ہورہی ہے اس کے باوجود ریاستی عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات نہ ملنا افسوسناک ہے ، آزادکشمیر میں حکومتوں کومالی بحران کاہمیشہ ہی ساز رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس قسم کے بحران سے نجات کیلئے آزادکشمیر کو ہائیڈل پراجیکٹس کی مکمل رائیلٹی دی جائے ۔ گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں جو بھی حکومت ہواسے ریاستی خودکفالت کیلئے اقدامات کرنے چائیے ۔ آزادکشمیر خطہ قدرتی حسن کاشکار ہے ، سیاحت کوصرف نیلم تک محدود نہ رکھاجائے ۔ دیگر علاقوں پرتوجہ دی جائے ۔ پرائیویٹ انڈسٹریز لگاکر خطہ میں مالی وسائل بڑھائے جائیں تاکہ آزادکشمیر کی ریاست عملاً ترقی کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :