پاکستان سائنس فائونڈیشن کے زیراہتمام سائنس نمائش کا22 سے 26 نومبر تک مظفر آباد میں ہو گا

جمعہ 11 نومبر 2016 19:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) پاکستان سائنس فائونڈیشن اسلام آباد کے زیراہتمام مظفرآباد میں 22 سے 26 نومبر تک الحبیب سائنس کالج طارق آباد میں سائنس نمائش کاانعقاد کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

بیالوجی فزکس ، کیمسٹری اور نظام شمس میں نئی ایجادات سے متعلق پلاٹئیم پر تجربات دیکھائے جائیں گے ، سائنس نمائش میں مظفرآباد کے تمام سرکاری پرائیویٹ سکولوں کے میٹرک ، انٹر سطح کے طلبہ اور اساتذہ کومدعو کیاگیا ہے ۔

اس نمائش میں پاکستان کے نام ورسائنسدان ماہرین تعلیم طلبہ کو سائنسی معلومات اور ایجادات سے متعلق آگاہی دینگے اس کے علاوہ آزادکشمیر سے بھی اعلیٰ شخصیات ماہرین تعلیم ، جامعات کے ڈاکٹر ز بھی دور ہ کرینگے، نمائش کی تیاری شروع کردی گئی ہے ،مظفرآباد میں یہ منفرد تعلیمی ،علمی تدریسی پروگرام ہوگا۔ جس سے طلبہ کو بڑی راہنمائی ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :