چین کاربن کے کم اخراجات کے لیے موئثر اقدامات کر رہا ہے ،کچھ شہروں نے 2020 تک کاربن کے اخراجات بلندسطح پر پہنچا نے کا وعدہ کیا ہے،چینی وفد کے نائب سربراہ شے جی کاموسمیاتی تبدیلی اجاس میں خطاب

جمعہ 11 نومبر 2016 19:46

نیویارک /بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) چین کاربن کے کم اخراجات کے لیے موئثر اقدامات اختیار کر رہا ہے ،کچھ شہروں نے 2020 تک کاربن کے اخراجات بلندسطح پر پہنچا نے کا وعدہ کیا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شریک چینی وفد کے نائب سربراہ شے جی نے کہا ہے کہ چین کاربن کے کم اخراجات کے لیے موئثر اقدامات اختیار کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بیشتر شہروں نے وعدہ کیا کہ 2030 سے پہلے کاربن کے اخراجات بلندی پر پہنچیں گے جبکہ کچھ شہروں نی2020 کے لگ بھگ کاربن کے خراجات کی بلندی کو چھونے کا وعدہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ شے جی نے کہا کہ ہم نے کچھ شعبوں خاص کر جس شعبے کو زیادہ توانائی کی ضرورت ہے اس کو کاربن کے اخراجات کی مقدار کے کنٹرول کا مطالبہ کیا ہے۔2020میں کاربن کے اخراجات بلندی پر پہنچیں گے ،اس کے بعد اخراجات کی مقدار کم ہو جائے گی۔تاریخی تجربے کے مطابق ، جب فی کس آمدنی 20 تا 25ہزار امریکی ڈالرز تک پہنچتی ہے تو کاربن کے اخراجات بلندی پر پہنچیں گے۔ لیکن چین ماحولیاتی تحفط اور کم اخراجات کی ٹیکنالوجی سے قبل از وقت کاربن کے اخراجات کی بلندی تک پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :