بنگلہ دیش بین الاقوامی اجلاس مرکز پروجیکٹ کا وقت کم ، مطالبات زیادہ تھے ، تعمیر کرنے والے ادارے نے چند مہینوں میں متعدد مشکلات دور کرکے وقت کے مطابق منصوبے کو مکمل کر کے چین کا وعدہ پورا کیا، چینی سفیر ما مینگ چھانگ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 11 نومبر 2016 19:46

بنگلہ دیش بین الاقوامی اجلاس مرکز پروجیکٹ کا وقت کم ، مطالبات زیادہ ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) چین نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے بین الاقوامی اجلاس مرکز پروجیکٹ کا وقت کم ، مطالبات زیادہ ہیں، تعمیر کرنے والے ادارے نے چند مہینوں میں متعدد مشکلات دور کرکے وقت کے مطابق منصوبے کو مکمل کر کے چین کا وعدہ پورا کیا۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق نگلہ دیش کے بین الاقوامی اجلاس کے مرکز کے لئے چین کی طرف سے پیش کردہ بیک وقت تشریح کے سازوسامان کی سپردگی کی تقریب میں چینی سفیر ما مینگ چھانگ نے شرکت کی اور کہا کہ اس پروجیکٹ کا وقت بہت کم ہے، اور مطالبات بہت زیادہ تھے ،اس لئے چین نے اس منصوبے پر بڑی توجہ دیتے ہوئے پندرہ سال پہلے بنگلہ دیش کے بین الاقوامی اجلاس کے مرکز کی تعمیر کرنے والے ادارے کو دعوت دی۔

اس نے چند مہینوں میں متعدد مشکلات کو دور کرکے وقت کے مطابق منصوبے کو مکمل کیا اور چین کے وعدے کو پورا کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کے بین الاقوامی اجلاس کے مرکز کی تعمیر چین نے کی ہے۔قیام کے بعد یہ بنگلہ دیش کی عوامی اور اقتصادی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ دو ہزار سولہ میں بنگلہ دیش میں ہجرت اور ترقی پر نواں عالمی فورم منعقد ہوگا۔ بنگلہ دیش کے مطالبے کے مطابق، چین نے بیک وقت تشریح کا مواد فراہم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :