سپیکر سردار ایاز صادق کا اپنے انتخابی حلقے کا دورہ ، علاقہ مکینوں کا احتجاج

جمعہ 11 نومبر 2016 19:31

سپیکر سردار ایاز صادق کا اپنے انتخابی حلقے کا دورہ ، علاقہ مکینوں کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اپنے انتخابی حلقے کا دورہ ، علاقہ مکینوں کا احتجاج ، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اپنے انتخابی حلقہ کے دورے کے دوران رحمان پورہ پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کے دوران علاقہ مکینوں نے مسائل کے انبار لگا دئیے ۔

(جاری ہے)

ملک شفیع ، بشیراں بی بی ، عظمیٰ صدیق ، شمیم بی بی اور دیگر افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ یہاں نواب پو رہ کے پو رے علاقے میں پچھلے کئی مہینوں سے انتہائی گندہ اور بدبو دار پانی آرہا ہے ، گیس بھی نہیں آرہی اور لو ڈ شیڈنگ کی بھی بہت بری حالت ہے ، سڑکیں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں ، گڑھے پڑے ہوئے ہیں اور پانی کھڑا ہے ۔

متعلقہ عنوان :