زلزلہ 8اکتوبر کے حوالے سے ارتھ کوئیک میوریل ہال کو تاریخی نوعیت کا ہال بنایا جائیگا،سیکرٹری سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ظہیر الدین قریشی

جمعہ 11 نومبر 2016 19:03

زلزلہ 8اکتوبر کے حوالے سے ارتھ کوئیک میوریل ہال کو تاریخی نوعیت کا ہال ..
مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) آزادکشمیر کے سیکرٹری سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ظہیر الدین قریشی کی زیر صدارت خورشید نیشنل لائبریری میں "ارتھ کوئیک میموریل ہال "کے قیام کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ زلزلہ 8اکتوبر کے حوالہ سے تصاویر اور دیگر مواد اس ہال میں ڈسپلے کیا جائے گا جس کو تاریخی اہمیت حاصل ہوگی۔

ا جلاس میں ڈائریکٹر خورشید نیشنل لائبریری محمد سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر سروسز راجہ عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر فزیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ صداقت میر،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ظہیر الدین قریشی نے کہا کہ ارتھ کوئیک میوریل ہال کو تاریخی نوعیت کا ہال بنایا جائیگا جس میں زلزلہ8اکتوبر کے حوالہ سے جملہ مواد رکھا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس ہال کو خاص تاریخی اہمیت حاصل ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ آٹھ اکتوبر کے زلزلہ کی یادیں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں ۔ اس دن ہزاروں افراد چند سیکنڈز میں لقمہ اجل بن گے۔انہوں نے کہا اس دن کی تلخ یادوںکو محفوظ کرنے کے لیے اس ہال کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس حوالہ سے اگر کسی شخص کے پاس تصاویر ،آڈیوویڈیو یا دیگر مواد ہو تو وہ ڈائریکٹر خورشید نیشنل لائیربری کے پا س جمع کروائے تاکہ اسے ریکارڈ کا حصہ بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :