یورپی پارلیمنٹ میں کشمیرای یو۔ویک کے تیسرے روز’’طاقت کا اندھااستعمال، کالے قوانین ، پیلٹ گن اورکشمیری عوام‘‘ کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کے دوران کشمیر، شام اور آذربائیجان میں لوگوں کی مشکلات کے حوالے سے تصویری نمائش کا اہتمام

جمعہ 11 نومبر 2016 18:53

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) یورپی پارلیمنٹ میں کشمیرای یو۔ویک کے تیسرے روز’’طاقت کا اندھااستعمال، کالے قوانین ، پیلٹ گن اورکشمیری عوام‘‘ کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کے دوران کشمیر، شام اور آذربائیجان(نوگورنوکاراباخ)میں لوگوں کی مشکلات کے حوالے سے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیراور ان کے ہمراہ وفد نے نمائش دیکھی۔

کانفرنس کے اختتام پر وزیراعظم کی طرف سے چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید اور رکن ای یوپارلیمنٹ مس جین لمبرٹ کو ان کی یورپ میں مسئلہ کشمیرپرگرانقدر خدمات کے اعتراف پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔کانفرنس کے دوران ماہرین، دانشوروں، سیاسی زعماء، انسانی حقوق کے علمبردار اور صحافیوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔

متعلقہ عنوان :