حکومت کے جانے کی پیشگوئیاںگوئیاں کرنے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام ہوں گے ‘ سردار ایاز صادق

پانامہ لیکس کیس کی سماعت سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،پی ٹی آئی کے پاس عدلیہ کے فیصلوں کو ماننے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں بچا سابق گورنر سندھ پر عہدے کے دوران کسی بھی قسم کی منفی سرگرمیاں ثابت ہو گئیں تو ان کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ادارے موجود ہیں ‘ سپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 11 نومبر 2016 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا زصادق نے کہا ہے کہ حکومت کے جانے کی پیشگوئیاںگوئیاں کرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہو ں گے، پانامہ لیکس کیس کی سماعت سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے ، پی ٹی آئی کے پاس عدلیہ کے فیصلوں کو ماننے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں بچا،سابق گورنر سندھ پر عہدے کے دوران کسی بھی قسم کی منفی سرگرمیاں ثابت ہو گئیں تو ان کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ادارے موجود ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمان پو رہ کے علاقے میں اپنے حلقے کا دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سینیٹ میں آنے کا فیصلہ خوش آئند ہے اور ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ، امید ہے کہ وہ جلد قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں بھی شرکت کرنا شروع کر دیں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کو عوام نے منتخب بھی اسی لیے کیا تھا کہ وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں شرکت کر کے ملکی مسائل کے حل میں اپنا کر دا را دا کر یں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانے کی پیشگوئیاںکرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہو ں گے،ا ن کی آج تک ایک بھی پیشگوئی سچی ثابت نہیں ہوئی کیونکہ غیب کا علم صرف اللہ کو ہے ۔ پانامہ لیکس کیس کی سماعت سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے کے گورنر کی تقرری کر نا وفاق کا استحقاق ہو تا ہے ، وفاق اس کیلئے صوبے کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات پر من وعن عمل کرنے کا پابند نہیں ۔

اگر سابق گورنر سندھ پر عہدے کے دوران کسی بھی قسم کی منفی سرگرمیاں ثابت ہو گئیں تو ان کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ادارے موجود ہیں کیونکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ۔مجھے اس بارے علم نہیں ہے کہ وہ گورنرشپ چھوڑ کر اتنی جلدی دبئی کیوں روانہ ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا خواجہ آصف کیس کے نتائج تسلیم کرلینا اس بات کا ثبوت ہے کہ اب ان کے پاس عدلیہ کے فیصلوں کو ماننے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں بچا ۔

ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ڈاکٹروں کو احتجاج نہیں کرنا چاہیے بلکہ لو گوں کی جانیں بچانے کیلئے کام کرنا چاہیے ، کئی لو گ اس مظاہرے کی وجہ سے جا ن سے ہا تھ دھو بیٹھے جس کا بہت افسوس ہو ا ہے ، اس معاملے کا حل ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق ہونا چاہیے اور ڈاکٹروں کو عدالتوں کے فیصلے کا انتظارکرنا چاہیے ۔