’ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی نکلے‘سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصرہ وائرل ہوگیا

جمعہ 11 نومبر 2016 18:28

’ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی نکلے‘سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصرہ وائرل ہوگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) پاکستان میں حکمران الیکٹرانک میڈیا سے تنگ تھے لیکن سوشل میڈیا کے شتربے مہار نے تو تمام حدیں پار کردیں اور امریکہ کے نومنتخب صدر کو پاکستانی قراردیدیا جس پر نجی ٹی وی چینل نے بھی اپنی رپورٹ مرتب کرکے پیش کردی لیکن دراصل ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔سوشل میڈیا پر ڈونلڈٹرمپ سے مشابہت رکھتی ایک بچے کی تصویر سامنے آئی توازخود گھڑی گئی کہانی بھی وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونیوالی کہانی میں دعویٰ کیاگیاکہ ری پبلکن امیدوار ٹرمپ امریکہ میں نہیں بلکہ پاکستان میں شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں14 جون 1946ئ کو پیدا ہونیوالے ٹرمپ کا اصل نام دائود ابراہیم خان ہے۔ابتدائی تعلیم مدرسے سے حاصل کی ،دس سال بعد 1954ئ میں والدین کے ٹریفک حادثے میں مارے جانے کے بعدبرٹش انڈین آرمی سے ریٹائرڈ ہونیوالے کپتان سٹاک گیل دائود ابرہیم خان کو ساتھ لندن لے گئے جہاں سے ٹرمپ فیملی نے پچپن میں گودلیا، اس طرح وزیرستان کا دائود ابراہیم نیویارک کے علاقے کوئنز کا ڈونلڈ ٹرمپ بن گیا۔

(جاری ہے)

یہ تبصرہ سامنے آنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین ٹوٹ پڑے اور یہ مزاحیہ تبصرہ خبر کی شکل اختیار کرکے وائرل ہوگیا جس پر طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں ، کوئی اسے برطانوی راج سے جوڑ رہاہے تو کسی نے اسے شدت پسندتنظیموں کی طرف سے اپنا آدمی وائٹ ہائوس پہنچانے کی سازش قراردیا۔۔

متعلقہ عنوان :