پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس اور فیکٹ کے درمیان ایم اویو پر دستخط

فیکٹ پی سی ڈی ایم اے کو نمائش کے انعقاد کے سلسلے میں تعاون پیش کرے گا نمائش اگلے سال ایکسپو سینٹر کراچی میںمنعقد ہو گی، ناصر فتح ککڈا

جمعہ 11 نومبر 2016 18:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی سی ڈی ایم ای) اور صف اول کی ایونٹس آرگنائزرفیکٹ ایگزی بیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ ( ایم او یو) طے پایا ہے۔ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد ہونے والی سادہ اورپُروقار تقریب میںپی سی ڈی ایم اے کی جانب سے چیئرمین ناصر فتح ککڈا، وائس چیئرمین سہیل اشرف وہرہ،چوہدری نصیر اور فرید احمد ووڈا جبکہ فیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلیم تنولی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی سی ڈی ایم اے کے حال ہی میں سبکدوش چیئرمین خواجہ عارف کپور، محمود سلام،سلیم ولی محمد،عارف بالا گام والا اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر فتح ککڈا کے مطابق معاہدے کے تحت فیکٹ پی سی ڈی ایم اے کو نمائش کے انعقاد کے سلسلے میں اپنا تعاون پیش کرے گا ۔ نمائش اگلے سال ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہو گی جس کی تاریخ اور تفصیلات کا اعلان جلد کیاجائے گا۔نمائش میںبرطانیہ،جرمنی، سوئٹزرلینڈ،ترکی ،بھارت، انڈونیشیا، تائیوان سمیت دیگر ممالک کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :