وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ کی مشاورت کے بغیر گورنر سندھ کی تعیناتی کر کے بادشاہ کا ثبوت دیا،بلاول بھٹو

جمعہ 11 نومبر 2016 18:07

وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ کی مشاورت کے بغیر گورنر سندھ کی تعیناتی کر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ کی مشاورت کے بغیر گورنر کی تعیناتی سے لگتا ہے کہ نواز لیگ شریفستان کی بادشاہت قائم ر کھنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں بلاول نے کہا کہ وفاقی حکومت کی گورنر س ندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو گورنر تعینات کرنے سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق گورنر عشرت العباد سے مشاورت کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی وفاقی حکومت نے گورنر کی تعیناتی پر وزیراعلیٰ سے مشاورت نہ کرکے اس بات کا ثبوت دیا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان میں شریفستان کی بادشاہت قائم کرنا چاہتی ہے ( ر ا ش د )