اسرائیلی صدر آئندہ ہفتے وفد کیساتھ بھارت کا دورہ کریں گے

جمعہ 11 نومبر 2016 18:07

ا یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) اسرائیل کے صدر ریون ریولن اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کے عہدیداروں کے ہمراہ ایک بڑے وفد کے ساتھ آئندہ ہفتے بھارت کو دورہ کریں گییہ دورہ گزشتہ 19? برسوں کے دوران اسرائیلی صدر کی جانب سے پہلا دورہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس دورے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے آئندہ سال میں دورہ اسرائیل کی راہ ہموار ہوگی۔اسرائیلی صدر اپنے دورہ بھارت کید وران پاکستان کے قریب سرحدی علاقے ہریانہ اور ممبئی کا بھی جائیں گے۔ نئی دہلی میں اسرائیل کے سفیر ڈینئل کارمن نے جمعرات کو بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ اسرائیل انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ ۔

متعلقہ عنوان :