فلسطینی شہر ی اسرائیلی جیل سے ایک سال بعد رہا

جمعہ 11 نومبر 2016 18:07

رملہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) اسرائیلی حکام نے ایک سال سے زاید عرصے سے انتظامی حراست کے تحت قید میں رکھے ایک فلسطینی کارکن کو رہا کر دیا ہے۔ اسیر فواد رباح شکری عاصی کو اس کی انتظامی حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد رہا کیا گیا۔رہائی پانے والے فلسطینی شہری نے رواں سال 55 دن تک اپنی بلا جواز اسیری کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی جس کے بعد صہیونی انتظامیہ نے ان کی مدت حراست میں توسیع نہ کرنے کی تحریری یقین دہائی کرائی تھی۔

(جاری ہے)

اس یقین دہانی کے بعد انہوں نے بھوک ہڑتال ختم کر دی تھی۔رہائی پانے والے فلسطینی شہری کی تاریخ پیدائش 16 نومبر 1985ئ ہے۔ ان کا تعلق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے لقیا سے ہے اور وہ شادی شادہ ہیں۔عاصی ماضی میں بھی متعدد مرتبہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے اور قریبا پانچ سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید رہے ہیں۔ وہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے کمانڈر محمد عاصی کے بھائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :