فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے رہائی کے ایک ہفتے بعد دوبارہ گرفتار

جمعہ 11 نومبر 2016 17:58

الخلیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) فلسطین میں انسانی حقوق کے حلقوں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو جیل سے رہائی کے ایک سال بعد دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے بدھ کے روز سابق اسیر 21 سالہ بہائ النجار کو 12 سال تک انتظامی قید میں رکھنے کے بعد صرف ایک ہفتے سے دوبارہ حراست میں لے لیا۔

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسیر کے والد طہ النجار نے بتایا کہ صہیونی فوج نے بدھ کے روز الخلیل شہر میں ابو کتیلہ کالونی میں چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ فلسطینی نوجوان الخلیل شہر میں پولی ٹیکنیک میں انجینیرنگ کا طالب علم ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :